لاہور: پاکستان ہاکی کی نئی مجوزہ ٹیم کے نام سامنے آگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رولنٹ اولٹمنر ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جن سے تنخواہ پر بات چیت جاری ہے، اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہیں۔
اولٹمنز مالی معاملات فائنل ہونے کے بعد ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اظفر یعقوب معاون کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ابو ذر امراؤ کو ٹیم کا ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے، پی سی بی کا ٹرینر اور فزیو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔
یہ پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد 2 سالہ پابندی ایک روز بعد ہی ختم
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ایک کوچ بھی ٹیم کے ساتھ ہوگا، ہاکی کھلاڑیوں کو آج لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا ٹریننگ کیمپ رات 12 سے 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا 22 رکنی اسکواڈ ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لے گا، ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ٹیم انتظامیہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔


