ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

‘پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ پیسے کا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کاسب سےبڑامسئلہ پیسے کا ہے۔

ایک بیان میں سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی کارکردگی فیڈریشن کی محنت کی وجہ سےہے ایشیاکپ میں ایک میچ میں 12 کھلاڑیوں کو کھلانےکا ایشو سامنے آیا ہیڈکوچ نےذمہ داری لی،کون کب گراؤنڈ میں جائے گا؟

آصف باجوہ نے کہا کہ انکوائری کمیٹی اس معاملےکی تحقیقات کررہی ہے میں سمجھتاہوں کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلز کا مسئلہ تھاجورکی ہوئی تھیں اب ایشیاکپ کی ڈیلیزدیدی گئی ہیں خواجہ جنید نے زبردست کام کیا ہے وہ شاندار مینجر رہے لیکن خواجہ جنیدکامن ویلتھ گیمزکیلئےمنیجرنہیں ہوں گے کوچ کے ویزے کا مسئلہ آ رہا ہے ویزہ جاری ہونےمیں تاخیرٹیکنیکل وجوہات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں