site
stats
کھیل

پاکستان کو 12سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد : پاکستان کو ایک طویل انتظار کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی مل ہی گئی، اگلے سال فروری میں پاکستان اور ایران کے درمیان ایشیا اوشیانہ گروپ ٹو کا میچ اسلام آباد میں ہوگا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم کردیا تھا، اب بارہ سال کے طویل عرصے بعد ایران کی ٹیم اگلے سال تین سے پانچ فروری تک پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کا ٹائی میچ کھیلے گی۔

دوہزار چار میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹائی میچ کی میزبانی پاکستان کرچکا ہے، جسمیں قومی ٹینس ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین دوسے کامیابی سمیٹے تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان دو ہزار نو میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی سے محروم ہوگیا تھا جبکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش ںظر کرکٹ ٹیم بھی یو اے ای میں ہوم سیریز کھیلنے پر مجبور ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار چار میں ڈیوس کپ ٹینس ایونٹ کی میزبانی کی تھی جبکہ رواں سال ڈیوس کپ میں پاکستان کو اپنا ہوم ایونٹ نیوزی لینڈ ہی میں کھیلنا پڑا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top