پیر, جون 8, 2026
اشتہار

حیدرآباد: گھر میں خوفناک آتشزدگی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد (17 مارچ 2026): حیدرآباد میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ماں بیٹی اور بیٹا جھلس کا جاں بحق ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح تعلقہ قاسم آباد کے علاقے علی پیلس کے قریب دکانوں کے اوپر واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، عملے نے گھر کا دروازہ توڑا تو اندر تین لاشیں موجود تھیں۔

مذکورہ مکان محمد ندیم صدیقی نامی شخص کا بتایا جاتا ہے اور مرنے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ جانی نقصان آگ کی شدت اور دھویں کے باعث ہوا۔

اشوک شرما
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں