تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان میں ماحول دوست ہائیڈل توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

لاہور: پاکستان میں رواں سال ماہ اگست میں ماحول دوست ہائیڈل پاورکی پیداوارتاریخ کی بلند ترین سطح پررہی، گزشتہ مہینے ملک کی مجموعی توانائی پیداوارمیں ہائیڈل کاحصہ چالیس فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے اگست میں پاکستان میں ہائیڈل ذرائع سےبجلی کی پیداوارپانچ ہزارچھ سواڑسٹھ گیگاواٹ بجلی کی پیداوارریکارڈ کی جو کہ تاریخ کی بلند ترین پیداوار ہے

پاورسیکٹر پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کے مجموعی گرڈ میں ہائیڈل پاورکےاستعمال میں اضافے سے پاکستان میں بجلی کی مجموعی قیمت میں تیرہ روپےتک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈل پاورجنریشن میں اضافےکی وجہ نیلم جہلم منصوبے اور تربیلا فور سےپیداوارمیں اضافہ ہے۔ اگست میں مجموعی بجلی پیداوارمیں چالیس فیصدحصہ ہائیڈل پاور کارہا،گزشتہ سال کےاسی عرصےمیں یہ اڑتیس فیصدتھا۔ گزشتہ سال جون کے مہینے میں ہائیڈل پاور جنریشن 3 ہزار 90 میگاواٹ رہی تھی۔

یاد رہے کہ اگر چین اور دیگر دوست ممالک کی مدد سے ہم ہائیڈل پاور جنریشن میں خودکفیل ہو جاتے ہیں تو اس سے نہ صرف عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی‘ بلکہ ہماری زراعت اور صنعت بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گی۔

اس حوالے سے کالا باغ اور مہمند ڈیم سمیت کئی اہم منصوبے التوا کا شکار ہیں جن کی تکمیل سے بجلی اور پانی کی کمی پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -