The news is by your side.

Advertisement

دبئی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دورشروع

دبئی :پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا چھٹا دورگزشتہ روز دبئی میں شروع ہوگیاہے جہاں پاکستان کے بجٹ اور فنڈز کی فراہمی پہ بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حالیہ دور میں پاکستان کے وفاقی و صوبائی بجٹ برائے مالیاتی سال2016-2017 کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کے باعث آئی ایم ایف مشن سے جاری میٹنگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خزانہ وقارمسعود خان کر رہے ہیں۔

یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں فرینکفرٹ میں موجود ہیں۔ وہ آئندہ ہفتے دبئی میں آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کا حصہ بنیں گےجہاں وہ فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اہم پالیسی نکات پر گفتگو کریں گے۔

آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں  اسحاق ڈار پاکستان کے  بجٹ 2016-2017کی ترجیحات واہداف کا اجمالی تصور بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی بڑھتی پریشانی میں ٹیکس وصولی کے اہداف برائے 2015-2016 کی حصولی کے لئے آخری دوماہ میں 760 بلین روپے اکھٹے کرنا اورنجکاری کے عمل کی سست روی اور غیر شفافیت پر آئی ایم ایف مشن کو مطمئن کرنا ہے.

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کا امتحان انہی دو نکات پہ آئی ایم ایف کو رام کرنے میں  ہےکیونکہ اضافی فنڈز کا اجراء اسی سے مشروط ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں