ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بے بنیاد الزامات خود بھارت کو بدنام کرتے ہیں، پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 جنوری 2026): ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے دہشتگرد کیمپس کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات خود اس کو بدنام کرتے ہیں۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں پکڑا گیا۔

یہ نا قابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگردی کو ہمسایہ ممالک میں فروغ دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جدوجہد کی مکمل

حمایت جاری رکھے گا اور او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسحاق ڈار نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کیلیے کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں، پاکستان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں