ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاکستان اور بھارت کیخلاف ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(15 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی پلئیگ الیون کے نام سامنے آگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں پاکستان نے فاتح کمبی نیشن برقرار رکھنے جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ میچوں کے فاتح کمبی نیشن پر ہی بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، کپتان سلمان آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔

دوسری جانب، بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے۔ بھارت کی حتمی الیون میں ابھیشیک شرما کے ساتھ ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔ بولنگ لائن اپ میں ورن چکرورتی، کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تاریخی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دونوں ٹیمیں 16 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سے بھارت نے 13 اور پاکستان نے 3 میچ جیتے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کا پلہ بھاری رہا ہے جہاں 8 مقابلوں میں سے بھارت نے 7 جبکہ پاکستان نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔

رایتی حریفوں کے درمیان اس بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں