پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سری لنکن صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے، سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز کروانے سے معذرت کرلی، ذرائع
انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دورے جاری رکھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔
شہباز شریف نے سری لنکا کو سراہتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش قدم اٹھایا۔
پی ایم آفس کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم نے پاک بھارت میچ پرمشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان بھائی کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے، بنگلہ دیشی صحافی


