سابق کپتان شعیب ملک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں ہمیں اندازہ ہے اس طرح کی پچ پر کیسے کھیلنا ہے۔
پاک بھارت میچ اپ ڈیٹس: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کوٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی سلمان علی آغا کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ حیران کن ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے چاہے جتنا بھی ٹوٹل ہوتا تو پریشر بھارتی ٹیم پر چلا جاتا، ہمارا اسپنگ اٹیک ایسا ہے کہ وہ ہدف کا دفاع کر سکتا تھا۔
کامران اکمل
سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی، کپتان سوچ رہے ہوں گے کہ ڈیو فیکٹر ہو گا لیکن یہ بات سمجھنے کی ہے جب بارش کی پیشگوئی ہو تو ڈیو نہیں پڑتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹاس سے جو فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا وہ ختم ہو گیا، پھر پچ نے سلو ہونا تو پاکستان کے پاس 6 اسپنر ہیں تو آپ کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ پہلے بیٹنگ کریں جب کہ ہماری بولنگ مضبوط ہے بیٹنگ نہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


