ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ نہ ہونے پر براڈ کاسٹر کے سڑک پر آنے کا خدشہ، ہوشربا نقصان کی تفصیل سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ ہونے پر براڈ کاسٹر کے سڑک پر آنے کا خدشہ ہے، ہوشربا نقصان کی تفصیل سامنے آگئی۔

حکومت کے فیصلے کے بعد پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ کرے گی، اس خبر کے سامنے آن کے بعد کرکٹ ورلڈ میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے اور ان سب کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالرز (تقریباً 141ارب پاکستانی روپے) نقصان ہوگا، براڈ کاسٹر کا پاک بھارت میچ سے منافع کمانے کا خواب چکنا چور ہوتا نظر آرہا ہے۔

پاک بھارت کرکٹ میچ کو دنیا کا چند بڑے کھیلوں کے مقابلے میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے، میچ کی گیٹ منی نہ ملنے سے آئی سی سی کو بھی بھاری نقصان ہوگا اور لاکھو ڈالرز اسکے ہاتھوں سے چلے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ میچ نہیں ہوتا ہے تو نشریاتی حقوق، اشتہارات، اسپانسرشپ، ٹکٹوں کی فروخت اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نقصانات میں تقریباً 4.5 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

کوئی دوسرا کرکٹ میچ اس قدر زیادہ مالی نقصان کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتا، بھارت اور پاکستان T20 میچ کے لیے اشتہارات کی قیمت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، 10 سیکنڈ کے سلاٹ کے لیے 2.5 سے 4 ملین روپے چارج کیے جاتے ہیں۔
صرف میچ کے اشتہارات کی مالیت تقریباً 3 ارب روپے ہے، ورلڈ کپ کے ایک میچ پر اوسطاً 1.38 بلین روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان کے میچ کی قیمت دگنی ہوجاتی ہے۔

پاکستان میچ نہ کھیلے تو کیا ہوگا؟

اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان 2026 کے T20 ورلڈ کپ کا میچ نہیں ہوا تو براڈکاسٹروں کو نہ صرف اشتہارات کی آمدنی میں بلکہ تجارتی اور ناظرین کی تعداد سے متعلق بھی کافی نقصان ہوگا۔

براڈکاسٹرز کو ایک اندازے کے مطابق تقریباً 3.7 بلین ڈالرز سے 4 بلین ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے، اس نقصان کا اثر آئی سی سی پر بھی پڑے گا کیونکہ اس کے ممبر بورڈز کو بھی فنڈنگ ملتی ہے۔

بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو 200 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگا

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلش ٹیمیں بھی اس نقصان کو برداشت کریں گی، چھوٹے بورڈز بھی شدید متاثر ہوں گے۔

پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر آسٹریلوی قائد مچل مارش کا بیان بھی سامنے آگیا

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں