پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی کرکٹ کا مقابلہ ہو تو ہمارے پلیئرز نروس ہوجاتے ہیں، اس حوالے سے سابق کوچ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یہ بات نہیں ہے کہ لڑکے پریکٹس نہیں کرتے، اہم بات یہ ہے کہ وہ بھارت یا کسی کے بھی ساتھ مقابلے کےلیے پریکٹس کرتے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمارے پلیئرز ڈرتے کیوں ہیں، وہ اپنی ناکامی سے ڈرتا ہے، بابراعظم نے ایک میچ میں ریورس سوئپ ماری تھی اور اس پر میم بننا شروع ہوگئی تھی کہ اس کے بلے کا فیز دیکھو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم سپر 8 کے میچز کن ٹیموں سے کھیلے گی؟
انھوں نے کہا کہ کم از کم وہ کوشش تو کررہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ آپ پریکٹس کرتے ہو اور اسے میچ میں لے کرنہیں جاتے وہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ پھر پلیئر سے کہا جاتا ہے کہ یہ تمہاری گیم نہیں ہے تو ایسا کیوں کھیل رہے ہو۔
اظہرمحمود کا کہنا تھا کہ ایک پلیئر ٹرائی کررہا ہے اور اس نے اس کی پریکٹس کی ہے، میں ٹیسٹ میچز میں تھا اور بابر پریکٹس کررہا تھا اگر وہ مار کر آؤٹ ہوگیا اس میں تو مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے کہ کم از کم اس نے کوشش تو کی۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ہم ناکامی برداشت کرتے نہیں ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یار وہ بندہ کوشش نہیں کررہا۔
سلمان آغا اور مائیک ہیسن میں گرما گرمی، کس بات پر بحث ہوئی؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


