جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرنے کے بعد آئی سی سی کے قوانین کیا کہتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میچ کا بائیکاٹ کرنے پر ناصرف 2 پوائنٹس سے محروم ہوگی بلکہ نیٹ رن ریٹ پر بھی اثر پڑے گا۔

پاکستان کے میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو 2 پوائنٹس مل جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ بھی ان کا برقرار رہے گا۔

آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔

 

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر بی سی سی آئی کا ردعمل

یعنی یوں سمجھا جائے گا پاکستان نے پورے 20 اوورز بیٹنگ کی اور کوئی رن نہیں بنایا، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور تیسرا میچ 15 فروری کو بھارت سے شیڈول تھا جبکہ چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں