پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان نےاقوامِ متحدہ کومقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کردیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نگران مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کیا۔

عثمان جدون نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوامِ متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو اُن کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب

مقبوضہ کشمیرمیں5 اگست 2019کےبعدبھارت کاظلم شدت اختیارکرگیا،کشمیری قیادت قید، عوام پر تشدد،خواتین کی بےحرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جب کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و جبر میں مزید شدت آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس خود بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں