تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پاناما پر انکوائری کمیشن بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستان انکوائری کمیشن بل 2016 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا جس کے تحت حکومت کمیشن کے ارکان کا تقرر کرسکے گی تاہم اپوزیشن نے بل کی شدید مخالفت کردی۔

اے آر وائی کے نمائندہ اسلام آباد فرخ اعجاز کے مطابق انکوائری کمیشن بل 2016ء منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی، جب یہ بل پاس ہونے لگا تو اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی کہ ارکان کم ہیں اس لیے یہ بل پاس ہونے کا عمل موخر کردیا جائے۔

اپوزیشن نے رولنگ دی کہ ارکان کو ایوان میں واپس بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں اور ارکان کو بلایا جائے، اسپیکر ایاز صادق کے حکم پر قومی اسمبلی کی عمارت میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور اس کے بعد گنتی کی گئی تو کورم پورا نہ ہوسکا اور ارکان ایوان میں واپس نہ آئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریمارکس دیے کہ ایوان آرڈر میں نہیں ہے ،جس کے باعث یہ بل آج پاس نہیں ہوسکا بعدازاں کل تک کے لیے یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -