تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، راناثنااللہ

لاہور: وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ راناثنا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 7 ماہ سےحکومت کو بلیک میل کررہی ہے، یہ شخص ذاتی انا کیلئے ملک کا بیڑا غرق کرنےمیں لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مشروط مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم کی قیادت تیار ہے، عمران خان مجھے تو مذاکرات کی دعوت کبھی نہیں دے گا، البتہ عارف علوی مذاکرات کیلئے بیچ میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس سے پہلے فواد چوہدری، شاہ محمود بھی کردار ادا کرنےکی کوشش کرچکے ہیں، مذاکرات ہوئے توسب سے پہلے بات معیشت پرہوگی۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے بعد الیکشن پر بات ہوگی، الیکشن کی تاریخ 2 ماہ آگے پیچھے ہونے سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا ہوا ہے، دوسروں پرکرپشن، جھوٹے الزام لگانے والا خود کرپشن میں ملوث ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف سے واپسی کی درخواست کی ہے، پارٹی نے درخواست کی ہے الیکشن سے پہلے نوازشریف یہاں موجود ہوں، پارٹی چاہتی ہے نوازشریف ٹکٹوں کا فیصلہ کریں، عوام میں جائیں، واپس آکر الیکشن مہم چلائیں، اس لیے نوازشریف نے پارٹی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کےخلاف کیسز سیاسی نہیں ہیں، اعظم سواتی نے 2 اداروں کو نشانہ بنایا،شکایت پر مقدمہ درج ہوا، اگر ہم ہم اس بات پر آتےتو انکےخلاف 15،15 کلو  ہیروئن کےمقدمے بناتے۔

Comments

- Advertisement -