The news is by your side.

Advertisement

پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر اکتوبر میں‌ ہوگی، 300 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت متوقع

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر شہر قائد میں 26 اکتوبر سے منعقد ہوگی جس میں 300 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لیں گی، نمائش کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین کریں گے۔

چیئرمین ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر نے کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر2017 ، 26 تا 29 اکتوبر کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی جس میں 200 پاکستان اور 100 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

نمائش میں چین، ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، بیلا روس، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہو رہے ہیں، نمائش کا افتتاح صدر پاکستان ممنون حسین کریں گے۔

نمائش میں مختلف کمپنیوں بشمول لیدر صنعت، فرنیچر، بینکنگ، انشورنس، اسپورٹس سامان، ٹیکسٹائل، ادویات، ایف ایم سی جی، فوڈ چینز، مشینریز، آٹو، کیمیکل، فیشن، الیکٹرونک، ٹریول ، تعمیرات اور سولر انرجی وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں پاکستان کی تمام تجارتی انجمنوں اور ایسوسی ایشنز سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں اس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بہتری اور ملک کے مثبت تاثر کے لیے اس قسم کی نمائشیں اہم ہے، نمائش میں یوتھ، فیسٹیول اور کلچر شو کا بھی نمائش میں اہتمام کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں