ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر اکتوبر میں ہوگی، چینی و ترک کمپنیاں‌ شرکت کریں‌ گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف پی سی سی آئی کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر رواں سال اکتوبر میں ہوگا جس میں چین، ترکی سمیت متعدد غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈ نمائشوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایف پی سی سی آئی 285 سال بعد نمائش منعقد کرا رہی ہے جو کہ ملکی معیشت میں ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ نمائش میں 20 ممالک شرکت کر رہے ہیں، ہال نمبر 4 چینی کمپنیوں کےلیے مختص کیا گیا ہے، نمائش میں شریک غیر ملکی ماہرین کے لیے سی پیک کی اہمیت اور آگاہی کے لیے ایک ہال مختص کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کی دلچسپی کےلیے نمائش میں رنگا رنگ یوتھ فیسٹول بھی منعقد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں