جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ڈیڑھ سو ارب سے زائد کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک نے 158ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے ہیں۔

ذرائع اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا ہدف 190 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پی آئی پیز کی فروخت کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکشیں ملی۔ انویسٹمنٹ بانڈز کے کٹ آف ایلڈ میں 38 سے 50 بی پی ایس کمی ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ’سنوائی‘ پورٹل بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سنوائی پورٹل کامقصد صارفین کی مشکلات دور کرنا ہے صارفین بینکس اورترقیاتی مالی اداروں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

اس پورٹل کے تحت صارفین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ کی شکایت کر سکتے ہیں۔

بینکوں کو مقررہ مدت میں شکایات حل کرنے کی ہدایت کی جائے گی، امید ہے کہ یہ اقدام بینکاری صنعت کے صارفین کا اعتماد مستحکم بنائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں