منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پاک ایران بارڈر مارکیٹ اور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی آج دونوں ممالک کی سرحد پر پاک ایرانی بارڈر مارکیٹ اور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی آج 110 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن اور بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات بلوچستان کے علاقے پشین میں پاک ایران بارڈر پر ہوگی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے اور سنہری باب کا اضافہ ہوگا۔

ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں جب کہ مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے اور مزید دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

 بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

گبد پوان ٹرانسمیشن لائن جو ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی اس کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگا واٹ ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں