جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پاکستان نے ایران سے متعلق انٹیلیجنس معلومات امریکا کو دینے کی سختی سے تردید کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 جون 2026): پاکستان نے ایران سے متعلق انٹیلیجنس معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کرنے کے دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایران سے متعلق انٹیلیجنس معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں، بعض میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوؤں کو دو ٹوک اور غیر مبہم انداز میں مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران سے متعلق انٹیلیجنس معلومات امریکا کو دیے جانے کے تمام دعوے قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، یہ بے بنیاد دعوے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

طاہر اندرابی کے مطابق 29 مئی 2026 کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان مشرق وسطیٰ اور خلیجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی امن، استحکام اور سفارتی حل پر بات چیت ہوئی، اس ملاقات کے دوران کسی قسم کی انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیلیے امریکا کے مثبت کردار کا خیر مقدم کرتا ہے، امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے قیام کیلیے سفارتی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، اسلام آباد خطے کے پیچیدہ مسائل کے حل کیلیے مذاکرات، سفارتکاری اور پُرامن رابطوں پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیے سفارتی کوششوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں