ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا آغاز، تاشقند کیلیے پہلی برآمدی کھیپ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 اپریل 2026): پاکستان نے علاقائی تجارتی روابط کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا، پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا آغاز ہوگیا جس کے تحت تاشقند کیلیے پہلی برآمدی کھیپ روانہ بھی کر دی گئی۔

10 اپریل کو پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے پہلی برآمدی کھیپ روانہ کی گئی، ایران کو بھیجی گئی پہلی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے، ریفریجریٹڈ TIR ٹرکوں کے ذریعے کراچی سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کیلیے روانہ کی گئی۔

کھیپ گوادر کے علاقے گبد سے ہوتے ہوئے رمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گی، ٹرانزٹ کوریڈور سے ایک نئے تجارتی راستے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا یہ عملی آغاز TIR نظام کے تحت کیا گیا ہے۔ ٹرانزٹ کوریڈور ایران اور وسطی ایشیائی ممالک تک برآمدات کیلیے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔

اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت و تجارت کیلیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

کراچی میں TIR فعال آف ڈاک ٹرمینل M/s BOML پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں TIR آپریٹر M/s Broadpeak کے نمائندگان، BOML ٹرمینل کی انتظامیہ اور پاکستان نیشنل کمیٹی برائے TIR (PNC-ICC) کے چیئرمین طارق رنگون والا، ڈی جی کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ بھی موجود تھے۔

کوریڈور کے کامیاب آغاز کے ذریعے نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر TIR تقاضوں اور کسٹمز طریقہ کار کو مؤثر بنایا گیا۔ پاکستان کسٹمز اور وزارت تجارت کے اشتراک سے پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کے فروغ کیلیے اقدامات جاری ہیں۔

آف ڈاک ٹرمینلز پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو کی اسٹوریج کی اجازت دی گئی ہے، تفتان، رمدان، سست اور گوادر سمیت اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو IRU جنیوا کے تحت TIR ٹرانزٹ کیلیے فعال بنا دیا گیا ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں