تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس افغانستان کےلیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کیا، گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کیوں کہ پاک ایران تعلقات برادرانہ اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں گزشتہ سالوں میں دفاعی تعاون مزید فروغ پایا ہے۔

آخر میں دونوں جانب سے علاقائی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

Comments

- Advertisement -