پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق تک فیری سروس کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیری سروس سے زائرین کو عراق جانے میں مدد ملے گی۔
یہ پڑھیں: عراق جانے والے زائرین کے لئے بڑی خبر
علاوہ ازیں انہوں نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دے کر کوسٹ گارڈز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے انسداد منشیات و انسداد اسمگلنگ کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنے فرائض سر انجام دینے والی فورس ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


