The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے، پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مین ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے، امید ہے سری لنکن یادگار یادیں لے کر واپس جائیں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم ذریعہ ہے، شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ امید ہے دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا تھا۔

راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گی، پریکٹس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے ہیں، شایقین کرکٹ کے لیے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ٹکٹس دستیابی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں