The news is by your side.

Advertisement

پاکستان ابھرتی مارکیٹ ہے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کوسوو سے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ابھرتی مارکیٹ ہے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کوسوو کے سفیر ایلیر ڈیگولی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، خطےکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا عزم ظاہر کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کوسوو سےدو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، کوسوو تسلیم کرنے اورسفارتی تعلقات خصوصی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوسوو کی وجہد آزادی میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے دنیاکی توجہ مسلسل مبذول کرا رہا ہے، خطے میں معاشی استحکام کے لیے پاکستان، تنازعات کے پر امن حل کا حامی ہے، لیکن بھارتی جارحیت مقبوضہ وادی میں برقرار ہے۔

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کرنے کیلئے پُرعزم

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ باہمی تجارتی و معاشی تعاون سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی۔

ملاقات کے موقع پر کوسوو کے سفیر جناب ایلیر ڈیگولی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ ایلیرڈیگولی نے دو طرفہ تعاون کے لیے بھرپور کاوشیں بروئے کار لانےکا یقین دلایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں