جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

پاکستان کو ٹوئٹرپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیراپھیری پر تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ٹوئٹرشپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیرا پھیری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو بھارتی اور امریکی میڈیا سے آنے والی خبروں پر تشویش ہے بھارتی حکومت نےٹوئٹرکےسیکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی۔

معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی آئی ٹی کو ٹوئٹر کی بریفنگ میں سامنےآیا۔ ٹوئٹرکےسابق ملازم کی جانب سےامریکامیں قانونی بیانات پربھی بات کی گئی۔ ٹوئٹر پر کشمیری رہنماؤں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے اعتراضات پربلاک کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات اصولوں اورمعلومات کے بہاؤ کےفریم ورک کیخلاف ہیں پاکستان کے سفارتی مشنز، ریڈیو پاکستان کےٹوئٹر اکاؤنٹس کو فوری بحال کیاجائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت آزادی اظہار کے عالمی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے بھارت عالمی سطح پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے سے باز رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں