اسلام آباد : اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کی جانب سے پاکستانی اقدامات کے اعتراف پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم پرفخر کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کےبلین ٹری پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے ، اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹیم پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم تاریخ کے اس موڑپرہیں جہاں مزید اقدات کی ضرورت ہے،اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
Proud of my team. “We are at a point in history where we need to act, and Pakistan is leading on this important effort” says UNEP.https://t.co/jqcq8b7jRe
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2022
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ ملی تھی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا تھا۔
یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل تھے۔
پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔