site
stats
پاکستان

پاکستان لبرل نہیں اسلامی ملک ہے: سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہی لوگ کرپشن کا شور مچاتے ہیں جو خود کرپشن کرتے ہیں، لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان لبرل نہیں اسلامی ملک ہے۔

لاہورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اورمسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی بھی ہورہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان لبرل نہیں اسلامی ملک ہے، کچھ لوگ خواہش کرتے ہیں کہ ہم احتجاج کی سیاست کریں لیکن ہم امن کے پیغام کے ساتھ چلتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس دنیا اورخطے میں واحد اسلامی تحریک ہے یہ جماعت کسی جاگیردار وڈیرے یا شخصیت کی جماعت نہیں۔

بنگلہ دیش کی صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے چودہ ہزار کارکن ڈھاکہ کی جیلوں میں پڑے ہیں جن کی رہائی کے لئے دروازہ کھٹکٹایا مگرسنوائی نہیں ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top