اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پاکستان قابلِ اعتماد ثالث ہے، ایران میں چینی سفیر کانگ پیوو

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (07 جون 2026): ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی چین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی گئی ہے، ایران میں چین کے سفیر کانگ پیوو نے کہا کہ پاکستان ایک قابل اعتماد ثالث ہے۔

ایران میں چین کے سفیر کانگ پیو نے پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد ثالث قرار دیتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے اسلام آباد کے کردار کو سراہا ہے۔

چینی سفیر کانگ پیوو نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات اور تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، کیوں کہ پائیدار امن کے لیے بات چیت ہی مؤثر راستہ ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین کا خطے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں، بلکہ وہ ہمیشہ امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے کوششیں کرتا ہے۔


خلیجی ممالک کے نقصانات پورے کرنے کے لیے امریکا ایران کے منجمد اثاثے اُن کے حوالے کرنا چاہتا ہے


ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جا سکتی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ موجودہ عالمی صورت حال میں کثیر الجہتی نظام (ملٹی لیٹرل ازم) کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین کسی بھی بیرونی طاقت کو ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں