site
stats
پاکستان

پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد : پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق فہرست جاری کردی ، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ملک ہے۔

پاکستان نے جوہری ،حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق نظر ثانی شدہ فہرست جاری کر دی، فہرست میں اشیاء، ٹیکنالوجی ، مواد ،سامان کی برآمدگی ، کنٹرول، ترسیل کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی شدہ فہرست کے اجرا کا مقصد جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے نظام کوکنٹرول کرنا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ایکسپورٹ ڈویژن کے جائزے ذریعے فہرست کی نظرثانی اور تجدید کی گئی، جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کی گئی ۔

پاکستان نے اس سے قبل اس فہرست پر 2005، 2011اور 2015میں نظرثانی کی تھی۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی فہرست پاکستان کے جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے
جوہری عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کا ربند ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top