اسلام آباد(28 فروری 2026): خطے کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد حکومتِ پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خطے کی بگڑتی ہوئی موجودہ حالات میں ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حدود میں موجود پاکستانی شہری اپنی سلامتی اور تحفظ کے لیے انتہائی چوکس رہیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا
ترجمان نے تاکید کی ہے کہ ایران میں مقیم تمام پاکستانی شہری اپنے قریبی پاکستانی مشنز (سفارت خانے اور قونصل خانوں) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔
پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ہنگامی مدد کے لیے دفتر خارجہ نے ایران میں موجود پاکستانی مشنز کے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


