پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹیل سروسز برآمد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، پاکستان نمایاں کارکردگی کے ساتھ ٹیکنالوجی ورلڈ کا مرکز بن گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دسمبر میں پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات 437 ملین ڈالرز تک جا پہنچی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے، وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کہتی ہیں کہ رواں مال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات سوا 2 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہیں۔
پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں ہر ماہ 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات سوا 2 ارب ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔
نمایاں اضافے کیساتھ آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز سیکٹر پاکستان کی برآمدات کا ایک اور مضبوط ستون بن گیا، آئی ٹی، ٹیلی کام سیکٹر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


