گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات 437 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ بنا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پاکستان کی آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں ہر ماہ 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2025-26 کے پہلے 5 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات سوا 2 ارب ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔
نمایاں اضافے کیساتھ آئی ٹی، ڈیجیٹل سروسز سیکٹر پاکستان کی برآمدات کا ایک اور مضبوط ستون بن گیا، آئی ٹی، ٹیلی کام کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیکنالوجی ورلڈ کا مرکزبن گیا ہے۔
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مضبوط، آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


