ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پٹھان کوٹ تحقیقات،بھارت کا عدم تعاون پاکستانی ٹیم کی ائیربیس میں محدودرسائی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹھان کوٹ : حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پٹھان کوٹ ائیربیس پہنچ گئی،بھارتی حکام نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوناقص اورغیرمصدقہ معلومات فراہم کی ہیں۔

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوبھارت کے عدم تعاون کا سامنا کرنا پڑا، پٹھان کوٹ ائیربیس پرپاکستانی ٹیم کومحدودرسائی دی گئی۔پاکستان کی مخالفت میں کانگریس اوربی جے پی ایک ہوگئے۔پاکستانی ٹیم کی پٹھان کوٹ ائیربیس آمد پرکانگریس نے احتجاج کیا۔

پاکستان پرالزامات لگانے والی بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو ناقص اورغیرمصدقہ معلومات فراہم کیں۔ذرائع کےمطابق حملہ آوروں کی فون کالز یا تحقیقات میں مدد دینے والی کوئی معلومات پاکستانی ٹیم کو نہیں دی گئیں۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے کی ہرزاویہ سے تحقیقات کے لئے بھارت سے ایس پی کا سروس ریکارڈ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیل، حملےکی تینوں ایف آئی آرکی کاپی، سی سی ٹی وی فوٹیج اورسرحدپاردراندازی سےمتعلق شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ کچھ دن بعد پتا چلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں