The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں قید بے گناہ بچے رواں ماہ وطن واپس آجائیں گے ‘ پاکستانی ہائی کمیشن

کراچی: پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی سیکورٹی کے زیرحراست پانچ معصوم بچوں کی وطن واپسی کا عندیہ دے دیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے غلطی سےسرحد پار کرنے والے5 بچوں کی پاکستان واپسی کا عندیہ دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ماہ بچوں کی بھارت سے وطن واپسی ممکن ہے.

یہاں‌پڑھیں:اڑی حملے کا الزام : دوبیگناہ پاکستانی نوجوان بھارت میں قید

بھارتی سکیورٹی اداروں کی زیرحراست 5 پاکستانی بچوں میں سے 2 کا تعلق مظفرآباد جبکہ 3 بچوں کا تعلق نارووال سے ہے، پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بتایا کہ بھارتی حکام کا ماننا ہے کہ بچے بے گناہ ہیں، ان بچوں کواڑی سیکٹر پر حملے کے بعد فورسز نے حراست میں‌لے لیا تھا۔

یہاں پڑھیں:کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گذشتہ سال جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر پر حریب پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔ بھارت نے حسب عادت بغیر تحقیق کے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا تھا۔

یہاں پڑھیں:اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے اڑی حملے کے حوالے سے لگا گئے تمام الزامات کو بیناد قرار دیکرمسترد کردیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں