منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیدرلینڈز: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہ جیت سکی، نیدرلینڈز میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے تین کے مقابلے میں پاکستان کو 5 گول سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت اور ابھیشیک نے دو، دو گول اسکور کیے۔ پاکستان کے لیے حنان شاہد نے 2 اور سفیان خان نے ایک گول کیا۔

بھارتی ٹیم میچ میں شروع سے ہی حاوی رہی اور پہلے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کو 4 کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

یہ پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ برابر

تیسرے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کی برتری 2-5 ہوگئی اور آخری کوارٹر میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دی تھی جبکہ ویلز اور پاکستان کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں