The news is by your side.

Advertisement

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستانی ٹیم کے پاس انگلینڈ میں کلین سوئپ سےبچنےکا آخری موقع ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

ٹیسٹ کے بعدٹی ٹوئنٹی سیریز بھی خطرے میں، قومی ٹیم کو مانچسٹر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، مانچسٹر میں انگلینڈ کو ہرانا ہے، جیت کے لیے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی جان لگانا ہوگی۔

آخری میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں، ہیمسٹرنگ انجری کے باعث محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ افتخار کو ڈراپ کرکے نوجوان حیدرعلی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم اب تک دورے پر ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا نیٹ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی، تیسرا میچ آج رات دس بجے کھیلا جائےگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں