منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کے ساتھ مشکل شرائط پر مبنی نیا قرض پروگرام سائن کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں نئی منتخب حکومت کی جانب آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام سائن کیے جانے کا امکان ہے، نیا قرض پروگرام زیادہ مشکل شرائط پرمبنی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کیساتھ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام سائن کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی 3 سال کیلئے سائن کیے جانے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کوتجاویز دے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئےقرض پروگرام کیلئے مذاکرات دوسرے اقتصادی جائزہ کیساتھ ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ 6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام سائن کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کیساتھ تمام شرائط پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی اور نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈیز پر مزید کٹوتی کی جائے گی۔

نیا قرض پروگرام موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے سے زیادہ مشکل شرائط پر مبنی ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں