ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ، کونسا صوبہ پہلے نمبر پر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 جون 2026): پاکستان کے مجموعی لٹریسی ریٹ (شرح خواندگی) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 61 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروس رپورٹ کے مطابق مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح 54 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں 74 فیصد اور دیہی علاقوں میں 55 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق شہروں میں مردوں کی شرح خواندگی 81 فیصد اور خواتین کی 68 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں مردوں کی لٹریسی ریٹ 67 فیصد اور خواتین کی 44 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نظام تعلیم اور ستاروں پر کمند ڈالنے کا خواب!

صوبے کی بات کی جائے تو پنجاب سب سے آگے ہے جہاں شرح خواندگی 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سندھ اور خیبر پختونخوا میں 58، 58 فیصد، بلوچستان 49 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق شہری پنجاب میں یہ شرح 78 فیصد جبکہ دیہی سندھ میں 39 فیصد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں