جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کیا 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس دستیاب نہیں ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مائع گیس حکام نے 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس دستیاب نہ ہونے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔

ڈی جی مائع گیس نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قطر سے ایل این جی گیس سپلائی مکمل معطل ہوچکی، 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس نہیں ہوگی۔

مائع گیس حکام کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے باعث مارچ کے 6 کارگوز نہیں آسکے۔

مارچ میں گیس کے 8 کارگوز میں سے 2 آئے تھے، اپریل میں 6 کارگوز میں سے بھی 3 کارگوز نہیں آسکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی سطح پر کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں کہا کہ حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے، حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔

بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک میں معاشی استحکام قائم کرنے کے لیے بر وقت بنائی گئی کمیٹی کے فیصلوں کی بدولت عوام کے لیے تیل کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 104 ڈالر سے تجاوز کرگئی

قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے اور مزید پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کفایت شعاری اور بچت کے تمام نافذ العمل اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت پہلے ہی جاری کی جا چکی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں