اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 25 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرض 77 ہزار 543 ارب روپے رہے جو نومبر 24 میں حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 970 ارب روپے تھا ایک ماہ میں حکومت کے مجموعی قرض میں 573 ارب روپے اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں 7178 ارب روپے کا اضافہ ہوا، نومبر 24 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 70 ہزار 365 ارب روپے تھا جب کہ نومبر 25 میں حکومت کےمقامی قرض میں ایک ماہ میں 653 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
نومبر 25 میں حکومت کے مقامی قرض ایک سال میں 6035 ارب روپے بڑھا جو نومبر 24 میں حکومت کا مقامی قرض 48 ہزار 584 ارب روپے تھا۔
نومبر 25 میں حکومت نے ایک ماہ میں بیرون قرض کی مد میں 79 ارب روپے ادا کئے اور نومبر 25 میں ایک سال میں حکومت کے بیرون قرض میں 1145 ارب روپے کا اضافہ ہوا، نومبر 25 میں حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 925 ارب روپے رہا جب کہ اکتوبر 25 میں حکومت کا بیرونی قرض 23 ہزار 4 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 25 میں حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 925 ارب روپے رہا جو نومبر 24 میں حکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔
رواں مالی سال 5 ماہ ،حکومت کے مجموعی قرض میں 345 ارب روپے کمی ہوئی جب کہ اسی عرصے کے دوران حکومت کے بیرونی قرضوں میں 492 ارب روپے کمی ہوئی البتہ 5ماہ میں حکومت کےمقامی قرض میں147 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔


