پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اذلان شاہ ہاکی: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایپوہ: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہرایپوہ میں آج پاکستان اور بھارت کی ہاکیاں آپس میں ٹکرائیں گی، بلو شرٹس کو قابو کرنے کے لئے پاکستان نے حکمت عملی بنالی۔

ساٹھ منٹ پرمشتمل میچ میں پندرہ پندرہ منٹ کے چارکوارٹرز ہوں گے۔ سب کی نظریں میچ پر ہوں گی۔ دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوں گی۔۔ مقابلہ اعصاب شکن ہوگا۔ جیت حوصلے کی ہوگی۔۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔ قومی ٹیم ایک میں کامیاب رہی۔ بھارت نے دو میچز جیتے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اگر مگر کچھ نہیں۔ بھارت کے خلاف صرف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں