منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

27 اہداف پر پیش رفت ، فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف ہیں ، پاکستان فروری 2021 تک باقی 6 اہداف میں بھی بڑی پیش رفت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف اجلاس پر اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے تمام 27 اہداف پر پیش رفت کی، پاکستان کا کوئی ہدف باقی نہیں رہا تھا، فیٹف نے جن 6 اہداف کا ذکر کیا گیا ان میں بھی پیش رفت کی، حماد اظہر تمام فیٹف میٹنگ میں ورچوئلی موجود رہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے اور فیٹف کے تمام ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے دکھائے گا، جن 6 اہداف میں ممبر ملکوں کے مطالبات ہیں، پورے کیے جائیں گے اور پاکستان فروری 2021 تک باقی 6 اہداف میں بھی بڑی پیش رفت کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف ہیں، پاکستان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف بھرپور ایکشن کیے اور کرنسی اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کی،

وزارت خزانہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں تک فنڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی بہتر کی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی کی۔

مزید پڑھیں : بھارت کی پاکستان کو فیٹف میں بلیک لسٹ کرنے کی سازش ناکام

یاد رہے فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان میں پیشرفت پر تعریف کرتے ہوئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا اور پاکستان کو آئندہ سال فروری تک بقیہ نکات پرعملدرآمد کی ہدایت کی۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کےلیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ رپورٹ میں 21 ایکشن پوائنٹس پرعمل تسلیم کیا، بوکھلائے بھارتی صحافیوں نے فیٹف کے صدر سے پاکستان کےحوالے سے سوالات کی بوچھاڑ بھی کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں