بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن،65 قیمتی زندگیاں بچا لی

اشتہار

حیرت انگیز

اورماڑہ : پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن میں 65 قیمتی زندگیاں بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی، اس کو مختلف اوقات میں تین کشتیوں ال اویس کرنی، جان علی اور ال احد کی جانب سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

ال اویس کرنی گوادر سے جبکہ باقی دو ماہی گیر کشتیاں جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھیں اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ۔

- Advertisement -

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراََ روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر ماہی گیروں کی جان بچائی جبکہ ماہی گیروں کو کھانا اور طبی امداد بھی دی۔

بعد ازاں کشی کو ٹو کر کے بحفاظت اورماڑہ پہنچا دیا گیا اور 65 قیمتی زندگیاں بچا لی گئی ۔

خیال رہے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں