اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (29 ستمبر 2025): صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر زرداری نے کہا پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے، بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدت کاری حکومت کی ترجیح ہے، انھوں نے بتایا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے، اور انھیں علاقائی تجارتی مراکز میں بدلنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا بحری پالیسیوں میں بھی اصلاحات جاری ہیں، اور قومی شپنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا رہا ہے، پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سیکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں، پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا مرحلہ وار نفاذ جاری ہے۔

صدر زرداری نے کہا بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہوگا، عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے، بحری شعبے میں یکجہتی اور اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے پائیدار ترقی کا عزم رکھتے ہیں، بہتر پالیسیوں اور محنت سے مضبوط بحری مستقبل کی تعمیر ممکن ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر باوقار، پائیدار اور جدید بحری قوم بنایا جائے گا، بحری شعبے میں سرمایہ کاری سے تجارتی حجم میں اضافہ، روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، بندرگاہوں کی جدت کاری پاکستان کو علاقائی ٹریڈ گیٹ وے میں تبدیل کرے گی، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی تجارتی سپلائی چین کا کلیدی حصہ بننے کے لیے تیار ہے، بحری شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، کیوں کہ بحری ترقی، قومی ترقی کا ضامن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں