معروف ہندوستانی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا ہے لگتا ہے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے صحیح اوپنر مل گیا ہے۔
ہرشا بھوگلے نے عبداللہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مثالی اوپنر کے طور پر تصور کیا ہے۔
شفیق نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر 4 مقابلے کے دوران پہلی ون ڈے ففٹی کے ساتھ اپنی طرف لوگوں کی توجہ مرکوز کروا لی ہے جس نے بھوگلے پر ایک مضبوط تاثر چھوڑا ہے۔
https://x.com/bhogleharsha/status/1702312728185262480?s=20
اس میچ میں شفیق نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 64 رنز کی شراکت میں اہم کردار ادا کیا جو پاکستان کے لیے اہم تھا۔ شفیق نے 65 گیندوں میں 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
نوجوان بیٹر کی کارکردگی پر بھوگلے ٹوئٹر پر لکھا کہ لگتا ہے پاکستان کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران اچھا اوپنر مل گیا ہے۔
Comments
- Advertisement -