منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آج مشرق وسطی کی 102 پروازیں منسوخ‎

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی 102 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی 102 پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ اور کویت سمیت 44 پروازیں منسوخ کی گئی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ سمیت 8 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت، بحرین کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

پشاور سے 16، ملتان ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ سیالکوٹ سے 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بند، ایک اور ایئر لائن کی متعدد پروازیں منسوخ

منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد، ایئر عربیہ، پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے 10 دن میں مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1148 ہوچکی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں