ماسکو: روس میں پاک فوج کے بینڈ اورخٹک ڈانس نے سماں باندھ دیا۔ ملٹری میوزک فیسٹیول میں کئی ملکوں کے ملٹری بینڈدستوں نے شرکت کی ۔
یہ ماسکو کا ریڈ اسکوائر ہے جہاں پاک فوج کابینڈ پریڈ کرتا ہوا داخل ہوا تو نگاہیں جم گئیں پاکستانی اورروسی پرچموں کے ساتھ خٹک ڈانس نے بھی ماضی کی تلخیاں بھلانے کااشارہ دیا چمکتی تلواروں کے ساتھ خٹک ڈانس کاروایتی انداز بھی دلفریب تھا۔
Video of Pakistani tri services band which performed at Moscow, Russia
Posted by ISPR Official on Monday, September 14, 2015
ماسکو میں لگے فوجی میلے میں دنیا بھر کے بینڈز نے وہ باجے بجائے کہ سب کو ہلاکر رکھ دیا،لیکن جب باری آئی پاکستانی بینڈ کی تو برسوں پرانے ترانوں اور ہزاروں سال پرانے خٹک ڈانس نے سب کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے بینڈ نے ماسکو میں ملٹری میوزک فیسٹیول میں شرکت کی اس دوران بینڈ نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔
ماسکو کی آٹھ سو اڑسٹھویں سالگرہ کے جشن میں پاکستانی بینڈکی کارکردگی کوبہترین قراردیاگیا، اختتامی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ نےشرکت کی ۔