جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کے 10 فائٹر مکسڈ مارشل آرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کے 10 فائٹر مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

لاہور میں ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا، سیمی فائنل آج اور فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے جس میں پاکستانی فائٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

چیمپئن شپ کے دوسرے رواز 13 ویٹ کیٹیگری کے 33 مقابلے ہوئئے جسمیں 16 ملکوں کے فائٹرز نے ایک دوسرے پر خوب حملے کیے۔

پاکستان کے شہاب علی نے ایرانی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

عبدالمنان نے دلچسپ مقابلے میں کرغز حریف کیخلاف تیسرے راؤنڈ میں فتح سمیٹی، ذیشان اکبر نے بھی کرغزستان کے فائٹر کو چاروں شانے چت کرکے سیمی فائئنل کی سیٹ پکی کرلی۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل آج اور فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں